ارنا رپورٹ کے مطابق، "کارلوس کی روش" نے آج بروز بدھ کو انسٹاگرام میں شائع کردہ ایک پوسٹ میں ایرانی کھیلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیارے دوستو، آپ اخلاق کی وجہ سے فٹبال میں نہیں جیتتے، لیکن جب آپ اپنا خواب پورا نہیں کرتے تو آپ نے کوئی غیر اخلاقی کام نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے اپنے خواب کو پورا کرنے کیلئے ہمت کے ساتھ تمام تر کوششیں کیں۔ مجھے آپ پر فخر ہے کیونکہ آپ ایک بار پھر نہ صرف میدان بلکہ میدان کے باہر بھی چمکے۔
ایرانی فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ نے مزید کہا کہ مجھے فٹ بال فیملی کا ایک حصہ بننے پر فخر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب سے زیادہ احترام کے مستحق ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو فٹ بال کمیونٹی اور آپ کے ملک کی حمایت حاصل ہے۔ میں آپ سب کو خوشی، امن، کامیابی اور صحت کی خواہش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ کارلوس کی روش کی قیادت میں ایرانی قومی ٹیم کو قطر میں 2022 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں برطانیہ اور امریکہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ویلز کے خلاف جیتنے میں کامیاب رہی۔ آخر میں، ایران تین پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ